میلنگ لسٹ
موجودہ زائرین
اعداد وشمار
تلاش کریں
مادہ
نفلی صدقہ میں سے خود کھانا
سوال
اگر کوئی شخص کوئی چیز مثلا بکری وغیرہ ذبح کرکے صدقہ کرے تو کیا خود اس میں سے کچھ کھا سکتا ہے؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
کوئی بھی چیز صدقہ کی جائے ،صدقہ کرنے والا اس میں کچھ خود کھا لے یا اپنے اعزہ واقرباء کو تحفۃ دے دے ایسا کرنا جائز ہے۔ لیکن یہ یاد رہے کہ صدقہ صرف وہی شمار ہو گا جو صدقہ کے مستحق لوگوں تک پہنچ گیا۔ اور جو اس نے خود کھا لیا ‘ یا اپنے احباب کو تحفہ کے طور پہ دے دیا وہ صدقہ نہیں ہوگا۔
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے اہل بیت نے ایک بکری ذبح کی (اور اسے صدقہ کر دیا, جب رسول اللہ ﷺ تشریف لائے تو) آپ ﷺ نے پوچھا:
«مَا بَقِيَ مِنْهَا»؟ قَالَتْ: مَا بَقِيَ مِنْهَا إِلَّا كَتِفُهَا قَالَ: «بَقِيَ كُلُّهَا غَيْرَ كَتِفِهَا»
اس میں سے کیا باقی بچا ہے؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا ایک دستی کے سوا کچھ باقی نہیں بچا۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا :"اس دستی کے سوا باقی سب بچ گیا ہے۔
جامع الترمذي: 2470
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-
الثلاثاء PM 02:28
2022-02-08 - 1476