میلنگ لسٹ
موجودہ زائرین
اعداد وشمار
تلاش کریں
مادہ
تحریر اقلیدس
تحریر اقلیدس
محمد رفیق طاہر، عفا اللہ عنہ
حکمت یعنی فلسفہ کی بنیاد طور پر دو قسمیں ہیں:
- حکمت عملیہ
- حکمت نظریہ
حکمت عملیہ کی تین اقسام ہیں :
- تہذیب الاخلاق
- تدبیر المنزل
- السیاسۃ المدنیۃ
اور حکمت نظریہ کی بھی تین اقسام ہیں:
- طبیعیات
- ریاضیات
- الٰہیات
اور ریاضیات کی چار اقسام ہیں:
- ہندسہ
- ارثماطیقی
- موسیقی
- مجسطی
ریاضیات کی ایک بنیادی کتاب تھی جس کا نام ’’الاستقص‘‘ تھا، جو کہ ’’علم ریاضی‘‘ کے تمام گوشوں پہ محیط تھی، یہ کل پندرہ مقالہ جات پہ مشتمل تھی. یونان کے کسی بادشاہ نے اسے حل کرنا چاہا لیکن وہ یہ کتاب حل نہ کر پایا۔ اس نے ہر آنے والے اہل علم سے اس کتاب کے حل کی درخواست کی، تو کسی نے اسے بتایا کہ ’’اِقْلِیْدَس ‘‘ نامی ایک شخص ہے جو ’’علم ہندسہ و حساب‘‘ میں ماہر ہے۔ بادشاہ نے اسے بلایا اور اس کتاب کی تہذیب وترتیب نو کرنے کا حکم دیا۔ اس نے کتاب کو 13 مقالہ جات پہ ترتیب دیا اور آخری دو مقالے اس لیے حذف کر دیے کہ وہ تیرھویں مقالے میں ہی آگئے تھے۔ پھر یہ کتاب اقلیدس کے نام پہ ہی مشہور ہوگئی۔
اسکے بعد ’’انسقلاوس‘‘ نامی ایک شخص عسقلان میں پیدا ہوا جو ماہر ریاضیات تھا، اس نے باقی دو مقالے بھی تہذیب کے بعد کتاب میں شامل کر دیے اور کتاب کا عربی میں ترجمہ بھی کر دیا، تو یہ پندرہ مقالوں پہ مشتمل ریاضیات کی کی کتاب عرب اہل علم کے ہاں مقبول ہو گئی۔
ہمارے مدارس میں یہ کتاب کبھی پڑھائی جاتی تھی، مجھے میرے استادِ محترم حافظ عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ نے یہ کتاب پڑھنے کا کہا، مجھے یہ کتاب کہیں سے دستیاب نہ ہوئی، تو انہوں نے بتایا کہ جامعہ کی لائبریری میں پرانی کتابوں میں سے کہیں سے مل جائے گی، لیکن لائبریرین حضرات اسے تلاش کرنے میں ناکام رہے۔ بالآخر 2009ءمیں میں نے ملتقی اہل الحديث پہ اس کتاب کا مطالبہ کیا جس کے بعد مجھے یہ کتاب دستیاب ہوئی، اور میں نے اسے پڑھا۔
شیخ نورپوری رحمہ اللہ اس کے مشکل ترین مقامات کو ایسے حل فرماتے تھے گویا یہ پہلی کلاس کی کوئی کتاب ہو۔ یہ کتاب تشحیذ اذہان یعنی ذہنوں کو تیز کرنے کے لیے بہترین چیز ہے۔
cc cc
-
الثلاثاء AM 07:47
2022-12-20 - 546