میلنگ لسٹ

بريديك

موجودہ زائرین

باقاعدہ وزٹرز : 125132
موجود زائرین : 48

اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
278
فتاوى
56
مقالات
187
خطبات

تلاش کریں

البحث

مادہ

حرمت والے مہینےاور منکرين حديث

حرمت والے مہینےاور منکرين حديث

إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِندَ اللّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْراً فِي كِتَابِ اللّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَات وَالأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ فَلاَ تَظْلِمُواْ فِيهِنَّ أَنفُسَكُمْ وَقَاتِلُواْ الْمُشْرِكِينَ كَآفَّةً كَمَا يُقَاتِلُونَكُمْ كَآفَّةً وَاعْلَمُواْ أَنَّ اللّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ [التوبة : 36]

مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک کتاب اللہ ميں بارہ ہے، اسی دن سے جب سے آسمان و زمین کو پيدا کیا ہے ان میں سے چار حرمت و ادب کے ہيں یہی درست دین ہے تم ان مہینوں ميں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو اور تم تمام مشرکوں سے جہاد کرو جیسے کہ وہ تم سب سے لڑتے ہيں اور جان رکھو کہ اللہ تعالٰی متقیوں کے ساتھ ہے۔‏

منكرین حديث سے سوالات

  • یہ حرمت والے مہینے کون کون سے ہیں ؟
  • اللہ نے ان حرمت والے مہینوں کے بارہ میں فرمایا ہے کہ یہ کتاب اللہ میں ہیں۔ اگر کتاب اللہ صرف قرآن مجید ہی ہے تو ان چار حرمت والے مہینوں کا تعین کہاں ہے؟
  • اللہ نے حرمت والے مہینوں کو دين قیم (درست دین ) قرار دیا ہے۔ لہذا شورى کا فيصلہ اس میدان ميں نہیں چل سکتا !!! تو پھر اسکا فيصلہ کون کرے گا ؟
  • اگر فیصلہ اللہ اور اسکے رسول ﷺ نے ہی کرنا ہے تووہ فیصلہ کہاں ہے؟
  • اگر اللہ تعالى اور نبی مکرم ﷺ کے علاوہ کوئی اور تعین کرے گا تو اسکا کیا اصول ہوگا ؟
  • اور یہ فيصلہ کون کریگا؟
  • اور اسکو شریعت سازی کا اختیار کہاں سے ملا ؟ کیونکہ یہ دین قیم ہے !!!

اہل السنہ والجماعہ کا عقیدہ حقہ یہ ہے کہ

  • حديث بھی قرآن کی طرح وحی ہے :

إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَيَّ وَمَا أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ [الأحقاف : 9]

  • لہذا حدیث بھی قرآن کی طرح ہی حجت ہے:

 اتَّبِعُواْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ وَلاَ تَتَّبِعُواْ مِن دُونِهِ أَوْلِيَاء قَلِيلاً مَّا تَذَكَّرُونَ [الأعراف : 3]

  • حدیث میں ان چاروں حرمت والے مہینوں کے نام موجود ہیں اور وہ یہ ہیں : ذو القعدہ ، ذو الحجہ ، محرم ، رجب

[ صحيح بخاری کتاب المغازی باب حجۃ الوداع (4406)]

  • الثلاثاء PM 07:40
    2022-12-20
  • 468

تعلیقات

    = 8 + 1

    /500
    Powered by: GateGold