میلنگ لسٹ

بريديك

موجودہ زائرین

باقاعدہ وزٹرز : 125121
موجود زائرین : 54

اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
278
فتاوى
56
مقالات
187
خطبات

تلاش کریں

البحث

مادہ

ہمارا ہے یہ اشارہ تمہارا نہیں!

 یہ  ہمارا اشارہ ہے تمہارا نہیں!

 

ہاتھ کی تمام انگلیاں بند اور انگوٹھے کو کھڑا کرکے  عمدگی یا پسند کا اشارہ کرنا مسلمانوں میں دور قدیم سے چلتا آ رہا ہے۔ اب کچھ لوگ اسے انگریزوں کا طریقہ قرار دینے لگے ہیں، جبکہ ایسا نہیں ہے۔یہ تو اوائل اسلام سے ہی مسلمانوں میں رائج ہے۔

 تاریخ ابن معین بروایت الدوری (60/3)، برقم: (231) میں ہے:

سَمِعت الْعَبَّاس يَقُول سَمِعت أَحْمد بن حَنْبَل وَسُئِلَ وَهُوَ على بَاب أَبى النَّضر هَاشم بن الْقَاسِم فَقيل لَهُ يَا أَبَا عبد الله مَا تَقول فِي مُوسَى بن عُبَيْدَة الربذي وفى مُحَمَّد بن إِسْحَاق فَقَالَ: أما مُحَمَّد بن إِسْحَاق فَهُوَ رجل تكْتب عَنهُ هَذِه الْأَحَادِيث كَأَنَّهُ يعْنى الْمَغَازِي وَنَحْوهَا وَأما مُوسَى بن عُبَيْدَة فَلم يكن بِهِ بَأْس وَلكنه حدث بِأَحَادِيث مَنَاكِير عَن عبد الله بن دِينَار عَن بن عمر عَن النَّبِي ﷺ. فَأَما إِذا جَاءَ الْحَلَال وَالْحرَام أردنَا قوما هَكَذَا وَقبض أَبُو الْفضل على أَصَابِع يَدَيْهِ الْأَرْبَع من كل يَد وَلم يضم الْإِبْهَام-
میں نے عباس کو کہتے سنا کہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ جب ابو النصر ہاشم بن قاسم کے دروزے پر تھے تو ان سے سوال کیا گیا اے ابو عبد اللہ آپ موسى بن عبیدہ الربذی اور محمد بن اسحاق کے بارہ میں کیا کہتے ہیں؟ تو ا نہوں نے فرمایا: محمد بن اسحاق ایسا شخص ہے کہ اس سے مغازی اور اس قسم کی احادیث نقل کی جاتی ہیں۔ اور موسى بن عبیدہ میں کوئی حرج نہیں۔ لیکن اس نے عبد اللہ بن دینار از ابن عمر از نبیﷺ کچھ منکر روایات نقل کی ہیں۔ لیکن جب حلال اور حرام کے بات آئے تو ہم ایسی قوم چاہتے ہیں ۔ ابو الفضل نے اپنے دونوں ہاتھوں کی چاروں انگلیاں بند کیں اور انگوٹھا بند نہ کیا۔

اور یہی بات (274/3)، برقم: (1161) میں بھی موجود ہے اور وہاں وضاحت ہے:
فَإِذا جَاءَ الْحَلَال وَالْحرَام أردنَا قوما هَكَذَا قَالَ أَحْمد بن حَنْبَل بِيَدِهِ وصم يَدَيْهِ وَأقَام أَصَابِعه الإبهامين
تو جب حلال وحرام کی بات آئے تو ہم اس طرح  کی قوم چاہتے ہیں امام احمد بن حنبل نے اپنے دونوں ہاتھوں کو بند کیا اور دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں کو کھڑا رکھا.

 

  • الاثنين PM 08:38
    2022-12-26
  • 621

تعلیقات

    = 9 + 3

    /500
    Powered by: GateGold