تازہ ترین
اٹھارھواں پارہ => دورہ ترجمۃ القرآن 1444 انیسواں پارہ => دورہ ترجمۃ القرآن 1444 بیسواں پارہ => دورہ ترجمۃ القرآن 1444 ایک طہر میں متعدد طلاقیں => مسائل طلاق رجوع کیے بغیر طلاق => مسائل طلاق ماہ بہ ماہ طلاق => مسائل طلاق حالت حیض میں طلاق => مسائل طلاق طلاق کی عدت => مسائل طلاق بدعی طلاق => مسائل طلاق حالت نفاس میں طلاق => مسائل طلاق

میلنگ لسٹ

بريديك

موجودہ زائرین

باقاعدہ وزٹرز : 43908
موجود زائرین : 27

اعداد وشمار

47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
268
فتاوى
54
مقالات
187
خطبات

تلاش کریں

البحث

مادہ

زیر ناف بال مونڈنے کی حد

زیر ناف بال مونڈنے کی حد

محمد رفیق طاہر عفا اللہ عنہ

عربی زبان بہت ہی جامع اور مانع لغت ہے۔ اس میں ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز کے الگ نام اور الفاظ موجود ہیں۔ اور اللہ سبحانہ وتعالى نے نبی آخر الزماں امام الانبیاء جناب محمد مصطفى صلى اللہ علیہ وسلم کو تکمیل دین کے لیے چنا اور انکی شریعت کو قیامت تک کے لیے نافذ فرما دیا۔ آپ صلى اللہ علیہ وسلم کا تعلق خالص عرب سے تھا۔ اور جس زمانہ میں آپ صلى اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا گیا اس وقت شعراء ادباء اور زبان دانی کا بڑا غلغلہ تھا اس معاشرہ کے لوگ زبان وبیان میں اپنے آپ کو تمام اہل دنیا سے برتر سمجھتے تھے۔ لیکن رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالى نے ایسے جوامع الکلم عطاء کیے کہ عرب کے بلغاء و فصحاء بھی ششدر و حیراں رہ گئے۔ قرآن حکیم تو کلام الہی ہے جس کی مثال پیش کرنے سے مخلوق قاصر ہے۔ لیکن اسکے ساتھ ساتھ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے نکلے ہوئے الفاظ جنہیں سنت یا حدیث کہا جاتا ہے وہ بھی ایسے جامع کلمات ہیں کہ ایک ایک لفظ اپنے اندر کئی کئی معانی سموئے ہوئے ہے اور ایسے مانع بھی ہیں کہ ان الفاظ سے کوئی ایسا معنى نہیں لیا جاسکتا جو شریعت کا مطلوب ومقصود نہ ہو۔ اس لیے ضروت اس امر کی ہے کہ اس دور کے اہل عرب کی کلام کو سمجھا جائے، محاورات اہل زباں سے آشنائی حاصل کی جائے، اور ہر لفظ کے معنى کو اس دور میں لیجا کر سمجھا جائے کہ اس وقت اس لفظ کا معنى کیا تھا یا یہ لفظ اس دور میں کس معنى کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ تبھی شریعت کے احکام صحیح طور پہ سمجھ آسکیں گے۔ کیونکہ شریعت اس دور کے اہل عرب بالخصوص قریش کی کی زباں میں نازل ہوئی۔ عربی زبان کی وسعت و جامعیت اور اسکی مانعیت کا اندازہ یہاں سے لگائیں کہ جسم کے مختلف حصوں پر اگنے والے بالوں کے لیے الگ الگ لفظ استعمال کیے جاتے ہیں مثلا:

 العَقِيقَةُ: وہ بال جو پیدائش کے وقت ہوتے ہیں۔

النَّاصِيَةُ: سر کے اگلے حصہ (پیشانی) کے بال

الفَرْوَةُ:   سرکے اکثر حصہ کے بال

 الذّؤابَةُ: سر کے پچھلے حصہ کے بال

الفَرْعُ:  عورت کے سر کے بال

الغَدِيرَةُ:  عورت کی مینڈھیوں کے بال

الغَفَرُ:  عورت کی پنڈلی کے بال

الدَّبَبُ:  عورت کے چہرے کے بال

 الوَفْرَة:  کانوں کی لو تک بال

اللِّمَّةُ: وہ بال جو کندھوں کو چھوتے ہوں

الطُّرَّةُ: ماتھے کو ڈھانپنے والے بال

الجُمَّةُ والغَفْرَةُ: سر کو ڈھانپنے والے بال

الهُدْبُ:  پلکوں کے بال

 الشَارِبُ: اوپر والے ہونٹ کے بال

 العَنْفَقَةُ: نیچے والے ہونٹ کے بال

 المَسْرَبةُ: سینہ کے بال

الشِّعْرَةُ: عانہ کے بال

الإسْبُ:  پاخانہ والی جگہ (دبر) کے بال

الزَّبَبُ:  آدمی کے جسم کے بال                                   

فقه اللغة وسر العربية:صـ83

یہ چند مثالیں ہیں۔ وگرنہ جسم کے باقی بالوں اور بالوں کی مختلف انواع واقسام کے لیے الگ الگ نام لغت عرب میں موجود ہیں۔ ہمارے موضوع سے متعلق اس میں دو نام ہیں: الشِّعْرَةُ عانہ کے بال الإسْبُ پاخانہ والی جگہ (دبر) کے بال یعنی پاخانہ والی جگہ جسے عربی میں  ’’الإسْتُ / السَّهُ / السَبَّةُ / الوَجْعَاءُ / الضَّمَارى / الجَهْوَةُ / الذُّعْرَةُ / الوَبَاعَةُ / أمُّ سُوَيْدٍ / الدُّبُرُ‘‘  وغیرہ کہتے ہیں اس پر اگنے والے بالوں کا نام الإسْبُ ہے۔ اور عانہ کے بال جنہیں شریعت نے مونڈنے کا حکم دیا ہے انہیں الشِّعْرَةُ کہا جاتا ہے۔ یہاں سے یہ بات تو واضح ہوگئی کہ شریعت کے حکم ''حلق العانۃ'' میں پاخانہ والی جگہ (دبر) کے بال شامل نہیں ہیں۔ کیونکہ وہ إسب ہیں شِعرۃ نہیں۔ علماء لغت کہتے ہیں:

الدُّبُر يقال له الاسْت والشّعرُ الذي حوله يقال له الإسْبُ

 دُبُر کو اِسْت بھی کہا جاتا ہے اور اور جو بال اسکے ارد گرد ہوتے ہیں انہیں ''إسب'' کہتے ہیں۔

المزهر في علوم اللغة وأنواعها: جـ 1 صـ 45، الصحاح: جـ1 صـ88 ، المصباح المنیر: جـ1 صـ14

الغرض دبر کے بالوں کا نام لغت عرب میں الگ ہے اور عانہ کے بالوں کا نام الگ۔ اسی طرح عانہ سے اوپر ناف تک کے بالوں کو عربی میں ''ثُنّة'' کہا جاتا ہے:

 الثُّنَّة من الْإِنْسَان: مَا دُون السُّرّة فَوق العانَة أَسْفَلَ الْبَطن.

انسان کے جسم میں ثنہ (ان بالوں کو کہتے ہیں) جو پیٹ کے نچلے حصہ پر ناف سے نیچے اور عانہ سے اوپر ہوں۔

تهذيب اللغة: جـ15 صـ 49،50، غريب الحديث للخطابي: جـ1 صـ444، المحكم والمحيط الأعظم لابن سيده: جـ10 صـ133، كفاية المتحفظ لابن الأجدابي:صـ68، الفائق: جـ1 صـ177، جـ4 صـ42، شمس العلوم لنشوان الحميري: جـ2 صـ803، المجموع المغيث لأبي موسى المديني: جـ1 صـ276، إكمال الأعلام بثليث الكلام لابن مالك (صاحب الألفية) : جـ1 صـ93، لسان العرب: جـ13 صـ84

اب رہا یہ سوال کہ عانہ کیا ہے؟ کہ جس کے بال مونڈنے کا شریعت نے حکم دیا ہے۔ تو اچھی طرح سے سمجھ لیجئے کہ عانہ‘‘ اس جگہ کو کہتے ہیں جہاں شرمگاہ ہوتی ہے اور کے اوپر کی جانب تھوڑا سا حصہ۔ اصل میں عانہ کولہوں کے ہڈیوں کا اگلا حصہ ہے۔ جن کے درمیان میں آلات تناسل کا راستہ ہوتا ہے۔ زچگی کے وقت یہی ہڈی اللہ تعالى کی کمال حکمت سے کھل جاتی ہے اور جنین باہر آتا ہے۔ ہڈی کھلنے کے اس عمل کو اللہ تعالى نے یوں تعبیر کیا ہے:

ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ

 پھر راستہ کو آسان کر دیا

سورۃ عبس: 20

اگر پیٹ کے نیچے حصہ کو کچھ دبائیں تو ایک ہڈی سی محسوس ہوتی ہے۔ وہ عانہ کی ہڈی ہے۔ بس یہیں سے بال مونڈنے کا آغاز ہوگا اور شرمگاہ سمیت اس جگہ کے بال مونڈے جائیں گے۔

 

نیچے دی گئی تصویر میں مکمل حوض یعنی دونوں کولہوں کی ہڈیاں ہیں:

اس تصویر میں سے عانہ کی ہڈی کو سرخ رنگ کے مربع سے واضح کیا گیا ہے:

 اہل لغت کہتے ہیں:

 الْعَانَة منبِت الشّعْر فَوق القُبُل من الْمَرْأَة، وَفَوق الذّكر من الرجل عانة

عورت کی فرج (اگلی شرمگاہ) اور آدمی کے ذکر (آلہء تناسل) کے اوپر بال اگنے کی جگہ کو کہتے ہیں۔

 تهذيب اللغة: جـ3 صـ 129، جـ13 صـ71 ، لسان العرب: جـ1 صـ213 ، جـ13 صـ300، المصباح المنیر: جـ2 صـ438

اور کبھی ان بالوں کو بھی عانہ کہہ دیتے ہیں:

العانة: شَعْرُ الفَرْج عانہ

 یعنی اگلی شرمگاہ کے بال

 شمس العلوم لنشوان الحميري: جـ7 صـ4820

تو اس ساری بحث اور دلائل کا نتیجہ یہ نکلا کہ ’’عانہ‘‘ کے بال مونڈنے کا حکم ہے اور اس میں اگلی شرمگاہ (مردوں میں آلہء تناسل اور خصیتین اور عورتوں میں فرج ) اور اس سے اوپر پیٹ کی جانب جہاں تک ہڈی ہے وہاں تک کے بال شامل ہیں۔ رانوں کے بال ، عانہ کے اوپر اور ناف سے نیچے پیٹ کے زیریں حصہ کے بال اور دبر(پاخانہ والی جگہ) کے بال اور چوتڑوں (hips) کے بال اس میں شامل نہیں ہیں۔ اور اہل اردو لفظ عانہ کا ترجمہ کرتے ہوئے عموما زیر ناف بال کہہ دیتے ہیں تو یہ صرف کنایہ ہے۔ اور کچھ لوگ جو اس کنایہ کو نہیں سمجھتے وہ’’زیر ناف‘‘ کا حقیقی معنى مراد لے لیتے ہیں اور ناف کے متصل نیچے سے بال مونڈنے کا آغاز کرتے ہیں اور نیچے تک جاتے ہوئے کچھ تو گھٹنوں تک پہنچ جاتے ہیں۔ جبکہ رانیں یا پیٹ مونڈنے کا شریعت نے حکم نہیں دیا۔ خوب سمجھ لیں... اور یہ بات بھی اس بحث سے واضح ہوئی کہ بعض لوگوں نے جو یہ کہا ہے:

 فاستحب حلق جميع ما على السبيلين

 سبیلین (پیشاب اور پاخانے کی جگہ دونوں) پر موجود بالوں کو مونڈنا پسندیدہ ہے۔

 مجمع بحار الأنوار للعلامة طاهر الفتني:جـ1 صـ472

یہ قول بلا دلیل ہے۔ کیونکہ لغت عرب اس قول کے خلاف ہے۔ اور شریعت اسلامیہ میں اس پر کوئی دلیل موجود نہیں!

 

  • الاحد PM 07:07
    2023-01-08
  • 1249

تعلیقات

    = 6 + 2

    /500
    Powered by: GateGold