میلنگ لسٹ

بريديك

موجودہ زائرین

باقاعدہ وزٹرز : 125154
موجود زائرین : 55

اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
278
فتاوى
56
مقالات
187
خطبات

تلاش کریں

البحث

مادہ

سوشی کھانے کا کیا حکم ہے؟

سوال

سوشی ایک جاپانی کھانا ہے جس میں کچی مچھلی ڈال کر کھائی جاتی ہے۔ میں نے سنا ہے کہ اسلام میں کچا گوشت کھانا منع ہے۔ کیا یہ درست ہے؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

کچی مچھلی ہو یا کسی بھی اور حلال جانور کا کچا گوشت،  جب شریعت نے اسے حلال قرار دیا ہے تو اسے کسی بھی صورت میں کھایا جاسکتا ہے۔ خواہ کچا ہی کھا لیا جائے یا پکا کر ۔

اللہ سبحانہ وتعالى کا ارشاد گرامی ہے:

قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللَّهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَالطَّيِّبَاتِ مِنَ الرِّزْقِ قُلْ هِيَ لِلَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا خَالِصَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَذَلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ

کہہ دیجئے جو زینت اللہ نے اپنے بندوں کے لیے پیدا کی  ہے اسے اور کھانے پینے کی پاکیزہ چیزوں کو کس نے حرام قرار دیا ہے؟ کہہ دیجئے یہ چیزیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے دنیوی زندگی میں بھی ہیں جبکہ آخرت  کے دن انکے لیے خالص ہونگی، اسی طرح ہم آیات کو ان لوگوں کے لیے  کھول کر بیان کرتے ہیں جو جانتے ہیں۔

سورة الأعراف: 32

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الثلاثاء PM 12:36
    2022-01-18
  • 862

تعلیقات

    = 4 + 4

    /500
    Powered by: GateGold