اعداد وشمار

0
سافٹ ویر
14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
283
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

امام کے پیچھے  فاتحہ پڑھنے  کی فرضیت کی دلیل

سوال

سورۃ فاتحہ امام کے پیچھے پڑھنا فرض ہے ؟ اسکی کیا دلیل ہے؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

سیدنا عبد اللہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

«لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الكِتَابِ»

جس نے سورہ فاتحہ نہ پڑھی اسکی نماز نہیں۔

صحیح البخاری:756

یہ حدیث عام ہے, اس میں امام یا منفرد کو خاص نہیں کیا گیا بلکہ مطلق طور پہ کہا گیا ہے کہ جس نے بھی سورہ فاتحہ نہ پڑھی اسکی نماز نہیں ہے۔ خواہ وہ امام ہو، مقتدی ہو،یا منفرد (اکیلا نماز پڑھنے والا) ہو۔ اگر اس نے سورہ فاتحہ نہ پڑھی تو اسکی نماز نہیں ہوگی۔ اور یہ حدیث سورہ فاتحہ کے فرض ہونے کی دلیل ہے۔

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الاحد AM 11:18
    2022-01-23
  • 946

تعلیقات

    = 8 + 5

    /500
    Powered by: GateGold