اعداد وشمار

0
سافٹ ویر
14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
283
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

جماعت کے ساتھ ملنے کا طریقہ

سوال

جب جماعت کھڑی ہو تو مقتدی جماعت کے ساتھ کیسے ملے ؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

 جماعت کھڑی ہو تو سکون کے ساتھ آئیں اور تکبیر تحریمہ کہہ کر  جماعت کے ساتھ شامل ہو جائیں ۔ اور جتنی رکعات امام کے ساتھ مل جائیں وہ ادا کریں اور جتنی رکعات گزر چکی ہوں امام کے سلام پھیرنے کے بعد انہیں پورا  کر لیں۔ جس رکعت میں بھی امام کے ساتھ شامل ہونگے وہ پہلی رکعت شمار ہو گی, اسکے بعد والی دوسری, اسکے بعد والی تیسری, اور اسکے بعد والی چوتھی۔اگر امام رکوع کی حالت میں ہے تو آپ تکبیر تحریمہ کہہ کر رفع الیدین کریں اور پھر رکوع میں جانے کے لیے دوبارہ تکبیر کہیں اور رفع الیدین کرکے رکوع میں مل جائیں۔ اور اگر امام سجدہ کی حالت میں ہے تو تکبیر تحریمہ کہہ کر رفع الیدین کرنےکے بعد دوبارہ تکبیر کہیں اور سجدہ میں چلے جائیں۔ یاد رہے کہ اگر امام حالت قیام میں نہیں تو تکبیر تحریمہ  کے بعد ہاتھ نہیں باندھیں گے۔ بلکہ اس رکن میں شامل ہو جائیں گے جس میں امام ہے۔  جب آپ اپنی دو رکعتیں مکمل کرکے اٹھیں گے اور تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہونگے تب رفع الیدین کریں گے, خواہ امام کی وہ چوتھی رکعت ہو۔ اسی طرح تورک اس رکعت میں کریں گے جس میں آپ نے سلام پھیرنا ہے۔

رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے:

«إِذَا سَمِعْتُمُ الإِقَامَةَ، فَامْشُوا إِلَى الصَّلاَةِ وَعَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ وَالوَقَارِ، وَلاَ تُسْرِعُوا، فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا، وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا»

جب تم اقامت سنو, تو سکون اور وقار کے ساتھ چل کر نماز کی طرف آؤ, اور دوڑو نہیں, تو جتنی (نماز) تمہیں (امام کےساتھ) ملتی ہے پڑھ لو اور جتنی (رکعت) رہ جائے اسے پورا کر لو۔

صحیح البخاری: 636

اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ امام کو جس حالت میں بھی پاؤ اسی حالت میں امام کے ساتھ مل جاؤ اور نماز ادا کرنا شروع کر دو , اور جو نماز رہ  جائے اسے بعد میں پورا کر لو۔

اسی مفہوم کی ایک روایت  یہ بھی ہے:

«إِذَا أَتَى أَحَدُكُمُ الصَّلَاةَ وَالإِمَامُ عَلَى حَالٍ فَلْيَصْنَعْ كَمَا يَصْنَعُ الإِمَامُ»

جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے آئے اور امام کسی بھی حالت میں ہو تو وہ ویسا ہی کرے جس طرح امام کر رہا ہے۔

جامع الترمذی: 591

مسبوق کے رفع الیدین کے بارہ میں دلائل جاننے کے لیے میرا مضمون "رفع الیدین  کے مواقع" ملاحظہ فرمائیں۔

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الاحد PM 04:01
    2022-01-23
  • 1810

تعلیقات

    = 8 + 9

    /500
    Powered by: GateGold