اعداد وشمار

0
سافٹ ویر
14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
283
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

دو رکعت والی نماز میں تورک

سوال

کیا دو رکعت والی نماز میں بھی تورک کیا جائے گأ؟ یا تورک صرف اس نماز کے ساتھ خاص ہے جس میں آخری تشہد سے پہلے بھی تشہد ہو؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

 تورک ہر اس تشہد میں ہے جس کے بعد سلام ہے۔ خواہ وہ تشہد پہلی رکعت میں ہو ، یا دوسری ، یا تیسری، یا چوتھی، یا پانچویں، یا ساتویں، یا نویں رکعت میں۔ کیونکہ رسول اللہ ﷺ ہر اس تشہد میں تورک فرماتےتھے جسکے بعد سلام پھیرتے۔

سیدنا ابو حُمید ساعدی رضی اللہ عنہ نے دس صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی موجود گی میں رسول اللہ ﷺ کا طریقہ نماز بیان کرتے ہوئے  فرمایا:

حَتَّى إِذَا كَانَتِ السَّجْدَةُ الَّتِي فِيهَا التَّسْلِيمُ أَخَّرَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَقَعَدَ مُتَوَرِّكًا عَلَى شِقِّهِ الْأَيْسَرِ

حتى کہ جب وہ رکعت ہوتی جس میں سلام پھیرنا ہے، تو آپ ﷺ اپنے بائیں پاؤں کو ہٹا لیتے اور بائیں جانب ران پر بیٹھتے (تورک کرتے)

سنن ابی داود: 730

اسی طرح حافظ ابن کثیر نےموطا ابن وہب سےایک روایت نقل کی ہے جو کہ موطا ابن وہب میں بسند صحیح موجود ہے کہ سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے کہا کہ میں تمہیں رسول اللہ ﷺ والی نماز پڑھ کر دکھاتا ہوں تو انہوں نے دو رکعت نماز ادا فرمائی پہلی رکعت مکمل کی پھر :

ثم صلَّى ركعةً أخرى مثلَها، ثم استوى جالسًا، فنَحَّى رجليه عن مَقعدتِهِ وألزم مَقعدتَهُ الأرضَ

پھر دوسری رکعت بھی اسی طرح ادا کی پھر بیٹھ گئے اور اپنے دونوں پاؤں کو اپنے مقعد سے دور رکھا اور اپنے مقعد کو زمین پر لگایا (یعنی تورک فرمایا) 

اور پھر نماز مکمل کرنے کے بعد لوگوں سے کہا :

هكذا كان رسولُ الله صلى الله عليه وسلم يُصلِّي بنا

رسول اللہ ﷺ اسی طرح ہمیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔

مسند الفاروق لابن کثیر: 94، جـ1 صـ209 ، ط: دار الفلاح مصر؛ اس روایت کو امام بیہقی نے اپنی مایہ ناز تصنیف الخلافیات میں حسن سند سے نقل فرمایا ہے۔

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الاحد PM 04:10
    2022-01-23
  • 2266

تعلیقات

    = 9 + 1

    /500
    Powered by: GateGold