اعداد وشمار
0
سافٹ ویر14
اسباق47
قرآن15
تعارف14
کتب283
فتاوى58
مقالات188
خطباتمادہ
سجدہ تلاوت اگر بھول جائیں تو کیا کریں ؟
سوال
سجدہ تلاوت اگر بھول جائیں تو کیا کریں ؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
سجده تلاوت فرض یا واجب نہیں ہے، بلکہ یہ مستحب عمل ہے۔ سیدنا زید بن ثابت فرماتے ہیں :
«قَرَأْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّجْمِ فَلَمْ يَسْجُدْ فِيهَا»
میں نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے سورہ نجم کی تلاوت کی تو آپ ﷺ نے اس میں سجدہ نہیں کیا۔
صحیح البخاری: 1073
لہذا اگر کوئی سجدہ تلاوت کرنا بھول جائے تو اس پہ کوئی حرج نہیں ہے۔ بلکہ اگر چاہے تو کبھی جان بوجھ کر بھی سجدہ تلاوت چھوڑ سکتا ہے۔
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-
الاحد PM 04:55
2022-01-23 - 1072





