اعداد وشمار
مادہ
سجدہ سہو کی دعاء
سوال
کیا سجدہ سہو میں سبحان ربی الاعلیٰ ہی پڑھنا چاہئے یا کچھ اور پلیز جواب حوالہ کے ساتھ دیجئے
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
سجدہ سہو میں پڑھنے کے لیے کوئی خاص دعاء نبی مکرم ﷺ نے متعین نہیں فرمائی۔ لہذا سجدہ سہو میں بھی عام سجدہ والی دعاء ہی پڑھی جائے گی۔ کیونکہ یہ بھی سجدہ ہی ہے اور ہر سجدہ میں پڑھنے کے لیے رسول اللہ ﷺ نے کچھ دعائیں سکھائی ہیں مثلا :
«اللهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَلَكَ أَسْلَمْتُ، سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ، وَصَوَّرَهُ، وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ، تَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ» صحيح مسلم: 771
«سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» صحيح مسلم: 772
« اللهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي كُلَّهُ دِقَّهُ، وَجِلَّهُ، وَأَوَّلَهُ وَآخِرَهُ وَعَلَانِيَتَهُ وَسِرَّهُ» سنن أبي داود: 878
البتہ سجدہ تلاوت میں پڑھنے کے لیے خاص دعاء مذکور ہے :
«اللَّهُمَّ اكْتُبْ لِي بِهَا عِنْدَكَ أَجْرًا، وَضَعْ عَنِّي بِهَا وِزْرًا، وَاجْعَلْهَا لِي عِنْدَكَ ذُخْرًا، وَتَقَبَّلْهَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَهَا مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ» جامع الترمذي: 579
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-
الاحد PM 05:05
2022-01-23 - 1862





