اعداد وشمار

0
سافٹ ویر
14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
283
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

کیا ظہر یا عصر کے وقت نوافل پڑھ سکتے ہیں؟

سوال

نماز ظہر کے بعد اور اسی طرح نماز عصر سے قبل یا اسکے بعد نوافل پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

ظہر کے بعد نفل نماز ادا کرنے سے کوئی ممانعت نہیں ہے ۔ اسی طرح نماز عصر کے بعد بھی نوافل ادا کیے جاسکتے ہیں ،اس میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ سورج زرد ہونے سے پہلے پہلے پڑھے جائیں۔ جب سورج غروب ہونے کے لیے جھک جائے یعنی زرد ہو جائے اسکے بعد نوافل پڑھنا منع ہے ۔

سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :

«أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ، إِلَّا وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ»

نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے ،الا کہ سورج بلند ہو۔

سنن أبی داود: 1274

یعنی جب تک سورج بلند رہے اس وقت تک بعد از نماز عصر بھی نوافل پڑھنے کی رخصت ہے ‘ ممانعت نہیں ہے جیسا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں ۔ جن احادیث میں عصر کے بعد نماز پڑھنے کی ممانعت ذکر ہوئی ہے یہ حدیث ان احادیث کی تفسیر وتشریح کرتی ہے کہ وہ ممانعت سورج کے زرد ہونے کے بعد ہے۔

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الاحد PM 06:52
    2022-01-23
  • 1584

تعلیقات

    = 3 + 1

    /500
    Powered by: GateGold