اعداد وشمار
مادہ
نماز کے بعد پیشانی پہ ہاتھ رکھنا
سوال
کچھ نمازی فرض نماز کے بعد سر پہ ہاتھ رکھ کر کچھ پڑھتے۔ انکا یہ عمل کیسا ہے ؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
ایسا کرنا درست نہیں ہے۔ یہ لوگ ایک ضعیف روایت سے استدلال کرتے ہیں جو درج ذیل ہے :
كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ ﷺ إِذَا صَلَّى مَسَحَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى رَأْسِهِ، وَيَقُولُ: " بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لا إِلَهَ غَيْرُهُ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ، اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنِّي الْهَمَّ وَالْحَزَنَ "
سیدناانس بن مالک رضی الله عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم جب اپنی نماز پوری کرتے تو دائیں ہاتھ سے اپنی پیشانی کا مسح کرکے تین دفعہ فرماتے:اس اللہ کے نام کے ساتھ(شروع)جس کے علاوہ کوئی(برحق)الٰہ نہیں ہے،اے اللہ!میرے غم اور مصیبت کو دور کردے۔
تاریخ بغداد:جـ12 صـ479 تـ6953
اسکی سند کثیر بن سلیم الضبی کے متروک الحدیث ہونے کی بناء پر ضعیف ہے۔
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-
الاثنين AM 12:05
2022-01-24 - 1346





