اعداد وشمار
مادہ
نمازوں کے اوقات کیا ہیں؟
سوال
پانچوں فرض نمازوں کا وقت کب شروع ہوتا اور کب ختم ہوتا ہے، باحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
نماز مؤمنوں پر مقررہ وقت پر فرض کی گئی ہے۔
النساء۔ آیت : ۱۰۳
نماز فجر کا وقت طلوع ِ صادق سے لےکر طلوع آفتاب تک ہے۔
مسلم۔ کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ۔ باب أوقات الصلوات الخمس۔ ح: 612
نماز ِ ظہر کا وقت سورج کے زائل ہونے سے لےکر ہر چیز کا سایہ اس کی مثل ہونے تک ہے۔
مسلم۔ کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ۔ باب أوقات الصلوات الخمس۔ ح: 612
نماز عصر کا وقت سورج کے زرد ہونے تک ہے۔
مسلم۔ کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ۔ باب أوقات الصلوات الخمس۔ ح: 612
مغرب کی نماز کا وقت سورج کے غروب ہونے سے لےکر شفق (سرخی) کے غائب ہونے تک ہے۔
مسلم۔ کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ۔ باب أوقات الصلوات الخمس۔ ح: 612
عشاء کی نماز کا وقت غروب شفق سے لے کر آدھی رات تک ہے۔
مسلم۔ کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ۔ باب أوقات الصلوات الخمس۔ ح: 612
ایک سے زائد نمازیں قضا ہوجانے پر بالترتیب نمازیں ادا کریں۔
بخاری۔ کتاب مواقیت الصلاۃ ۔ باب من صلی بالناس جماعۃ بعد ذہاب الوقت۔ ح: 596
جو آدمی نماز پڑھنا بھول جائے یا سویا رہے تو جب یاد آئے یا بیدار ہو، نماز ادا کرلے۔
سنن ترمذی۔ ابواب الصلاۃ ۔ باب ماجاء فی الرجل ینام عن الوتر أو ینساہ۔ ح: 465
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-
الاثنين AM 12:13
2022-01-24 - 1017