میلنگ لسٹ

بريديك

موجودہ زائرین

باقاعدہ وزٹرز : 125154
موجود زائرین : 53

اعداد وشمار

14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
278
فتاوى
56
مقالات
187
خطبات

تلاش کریں

البحث

مادہ

سوشی کھانا کیسا ہے؟

سوال

سوشی (sushi) جو کہ ایک جاپانی ڈش ہے، کھانا کیسا ہے؟ سوشی میں کچی مچھلی کے گوشت کے چھوٹے سے ٹکڑے کے ساتھ تھوڑے سے ابلے چاول چپکائے جاتے ہیں پھر ان کو seaweed کی پٹی میں لپیٹ کر پیش کیا جاتا ہے۔ seaweed دراصل سمندی گھاس یا ایک قسم کی سمندری کائی ہوتی ہے جس کو مشین سے پروسس کر کے سموسے کی پٹیوں کی شکل دی جاتی ہے۔ تو کیا یہ سی ویڈ اور کچی مچھلی کھانا جائز ہے ؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

جن اشیاء کو اللہ تعالى نے حلال اہل اسلام کے لیے حلال قرار دیا ہے انہیں کسی بھی ترکیب کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے۔ مچھلی کچی ہو یا پکی ہوئی بہر صورت حلال ہے اور اسی طرح چاول بھی حلال غذاء ہے، اور سمندری گھاس بھی حلال ہے۔ اللہ تعالى نے تمام تر حلال وطیب اشیاء کھانے کی اہل اسلام کو اجازت دی ہے۔

اللہ سبحانہ وتعالى کا ارشاد گرامی ہے:

قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللَّهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَالطَّيِّبَاتِ مِنَ الرِّزْقِ قُلْ هِيَ لِلَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا خَالِصَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَذَلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ

کہہ دیجئے جو زینت اللہ نے اپنے بندوں کے لیے پیدا کی  ہے اسے اور کھانے پینے کی پاکیزہ چیزوں کو کس نے حرام قرار دیا ہے؟ کہہ دیجئے یہ چیزیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے دنیوی زندگی میں بھی ہیں جبکہ آخرت  کے دن انکے لیے خالص ہونگی، اسی طرح ہم آیات کو ان لوگوں کے لیے  کھول کر بیان کرتے ہیں جو جانتے ہیں۔

سورة الأعراف: 32

نیز فرمایا:

يَاأَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلَالًا طَيِّبًا

اے لوگو! جو چیزیں زمین میں ہیں ان میں سے حلال پاکیزہ کھاؤ۔

سورۃ البقرۃ: 168

 

 

 

هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم

  • الثلاثاء PM 05:40
    2022-02-08
  • 770

تعلیقات

    = 1 + 7

    /500
    Powered by: GateGold