میلنگ لسٹ
موجودہ زائرین
اعداد وشمار
تلاش کریں
مادہ
بوتل کو منہ لگا کر پینا
سوال
بوتل کو منہ لگا کر پانی پینے کا کیا حکم ہے ؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
مشکیزہ یا بوتل سے پانی پیتے ہوئے کسی نقصان کا اندیشہ ہو مثلا کوئی زہریلا کیڑا وغیرہ پیٹ میں جانے کا خطرہ تو پھر اسے منہ لگا کر پینے سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ اور اگر ایسا خدشہ نہ ہو تو منہ لگا کر بھی پیا جاسکتا ہے ۔
کبشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَرِبَ مِنْ فِي قِرْبَةٍ مُعَلَّقَةٍ قَائِمًا فَقُمْتُ إِلَى فِيهَا فَقَطَعْتُهُ
رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے ایک لٹکے ہوئے مشکیزہ سے کھڑے ہوکر منہ لگا کر پیا , تو میں نے اس مشکیزہ کا منہ کاٹ (کر محفوظ کر) لیا۔
جامع الترمذي : 1892
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُشْرَبَ مِنْ فِي السِّقَاءِ
نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے مشکیزہ کو منہ لگا کر پینے سے منع فرمایا۔
صحيح البخاري: 5628
هذا، والله تعالى أعلم، وعلمه أكمل وأتم، ورد العلم إليه أسلم، والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم، وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وبارك وسلم
-
الثلاثاء PM 11:23
2022-02-08 - 1488