اعداد وشمار

0
سافٹ ویر
14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
283
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

نماز میں جگہ سنوارنا

درس کا خلاصہ

نماز میں فضول حرکت کرنا خشوع و خضوع کے منافی ہے۔



  آڈیو فائل ڈاؤنلوڈ کریں


الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على سيد الأنبياء والمرسلين، أما بعد!

نماز میں جگہ سنوارنا

محمد رفیق طاہر کان اللہ لہ

سیدنا معیقیب﷜ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا:

«لَا تَمْسَحْ وَأَنْتَ تُصَلِّي، فَإِنْ كُنْتَ لَا بُدَّ فَاعِلًا، فَوَاحِدَةٌ تَسْوِيَةَ الْحَصَى» ([1])

’’نماز کے دوران سجدہ والی جگہ پر اگر کوئی چیز ہے، کنکریاں وغیرہ (اس وقت مسجد کچی ہوتی تھی) اس کو ہاتھ نہ لگا۔ اگر لازماً کچھ کرنا ہے تو ایک مرتبہ کوشش کرلو ان کو برابر کرنے کےلیے۔‘‘

آج کل مسجد میں مٹی وغیرہ تو نہیں ہوتی کہ جسے بندہ برابر کرے، لیکن ذرات وغیرہ جیسی کچھ سامنے سجدہ والی جگہ پر آجاتی ہیں، تو بہت سے نمازی حضرات ان کو ایک ایک کرکے ہٹانا شروع کردیتے ہیں۔ یا بعض مساجد میں خصوصاً گرمیوں کے موسم میں چٹائیاں وغیرہ اٹھا دیتے ہیں اور فرش پر نماز پڑھنے کا اہتمام کرتے ہیں،  اس حالت میں چونکہ زمین پر مٹی وغیرہ جمع ہوجاتی ہے، اس لیے سجدہ جاتے ہوئے بہت سے لوگ پھونک کر زمین کو صاف کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ نبی کریمﷺ نے اس کام سے منع کیا ہے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اگر یہ کام کیے بغیر یعنی مٹی برابر کیے یا زمین صاف کیے بغیر تمہارا گزارا نہیں ہے تو ایک مرتبہ کرلو۔ بار بار نہیں۔

اسی طرح کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بندے کی سامنے والی جیب میں کوئی قلم یا موبائل وغیرہ کوئی چیز ہے جو سجدہ میں جاتے ہوئے زمین پر گر جاتی ہے۔ اسی صورت میں اگر وہ چیز اس انداز سے زمین پر پڑی ہے کہ آپ صحیح طور پر سجدہ نہیں کرسکتے تو ایک مرتبہ اس کی جگہ اور حالت درست کرلیں۔ ایسا نہ ہو کہ ہر سجدہ میں جانے سے پہلے اسے سیدھا کرنے کی کوشش کریں کہ کبھی ہاتھ اور انگوٹھے سے آگے پیچھے کریں اور کبھی دائیں بائیں۔ یہ کام نماز کے خشوع کے منافی ہے۔ اس لیے اگر سجدہ والی جگہ پر کوئی ایسی چیز ہے تو اسے ایک مرتبہ درست کرلیں، اس کی اجازت ہے۔ اس سے زیادہ کی اجازت نہیں ہے۔

_________________________

([1])           البخاري (1207)، مسلم (546)، أبو داود (946)، الترمذي (380)، النسائي (1192)، ابن ماجہ (1026)

 

  • الاربعاء PM 06:41
    2023-02-01
  • 956

تعلیقات

    = 9 + 3

    /500
    Powered by: GateGold