اعداد وشمار

0
سافٹ ویر
14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
283
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

تکبیر ِتحریمہ

درس کا خلاصہ

اللہ اکبر کے سوا اور کسی بھی کلمے سے نماز شروع نہیں ہوتی!



   تحميل mp3


الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على سيد الأنبياء والمرسلين، أما بعد!

تکبیر ِتحریمہ

محمد رفیق طاہر غفر اللہ لہ

نبیﷺ  اپنی نماز کا آغا ز کرنےکے لیے اپنے دونوں ہاتھوں کو کانوں کی لَو ([1])یاکندھوں کے برابرکرتے([2])، ہاتھ بالکل سیدھےہوتے ([3])اور ہاتھوں کی انگلیوں کو نہ جوڑتے اور  نہ  تکلفاً انہیں کھولتے  ([4])بلکہ طبعی حالت میں ہا تھ  کی ہتھیلی کا  رخ قبلے کی جانب  ہوتا اور ہاتھ بالکل سیدھا  ہوتا۔یہ نبی ﷺ کا رفع الیدین کرنے کا طریقہ تھا ۔قبلہ رو ہوکر رفع الیدین کریں اور ساتھ اللہ اکبر کہیں۔ ([5])

نماز کے آغازمیں جو اللہ اکبرکہتے ہیں، اسےتکبیر تحریمہ کہا جاتاہے۔

سیدنا علی﷜ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

«مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطُّهُورُ، وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ، وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ» ([6])

’’وضو نماز کی چابی ہے اور نماز کے لیے تحریم صرف اور صرف تکبیر ہے اور نمازکےلیے تحلیل ’’السلام علیکم ورحمۃ اللہ‘‘ کہنا ہے۔‘‘

 اس کو تحریم اس لیے کہتے ہیں کہ جب بندہ اللہ اکبر کہہ لیتاہے تو اللہ اکبر کہنے کے بعد نماز کے علاوہ باقی تمام تر کام وہ اپنےلیے حرام کر لیتاہے۔ اور سلام کہنا تحلیل ہے۔ تحلیل اس لیے کہ جب بندہ سلام پھیرتا ہے اور نماز کا اختتام کرتاہے تو وہ کام جو تکبیرتحریمہ کہنےکی وجہ سے  اس کے لیےنا جائز ہوئے تھے، وہ تمام اب اس کےلیے جائز ہوگئے۔

نمازکےلیے تحریمہ صرف تکبیر ہے یعنی اور کچھ بھی پڑھ کر نماز کا آغاز نہیں کرسکتے۔نماز کا آغاز ہو گا تو اللہ اکبر کہنے کے ساتھ ہو گا۔ مثال کے طور پر اگر کوئی رفع الیدین کرے اور کہے:‹بسم اللہ الرحمن الرحیم› اور نماز کا آغازکردے تو نماز نہیں ہوگی  کیونکہ تحریم صرف تکبیر ہے ۔

کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بندہ اپنی زبان میں کہہ دے: ’’اللہ سب سے بڑاہے ۔‘‘تو نماز شروع کرسکتا ہے۔ یہ بالکل غلط ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ فرمارہے ہیں نماز کےلیے تحریم صرف اور صرف تکبیر ہے۔

ہاتھو ں کو کم از کم کندھوں اور زیادہ سے زیادہ کانوں کی لو تک اٹھائیں، اللہ اکبر کہیں  اور ہاتھ باندھ لیں۔ یوں نمازکا آغاز ہو گا

_________________________

([1])           مسلم (401)

([2])           البخاري (735)

([3])           أبو داود (753)

([4])           صحیح ابن خزیمۃ (459)

([5])           البخاري (6251)، مسلم (397)

([6])           أبو داود (618)، الترمذي (3)

 

  • الاربعاء PM 10:34
    2023-02-01
  • 1112

تعلیقات

    = 3 + 1

    /500
    Powered by: GateGold