اعداد وشمار

0
سافٹ ویر
14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
283
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

آغاز قراءت

درس کا خلاصہ

نبی ﷺ نماز کا آغاز تکبیرسےکرتے اور قراءت کا آغاز سورہ الحمد للہ رب العالمین یعنی سورہ فاتحہ سے کرتے تھے۔



  آڈیو فائل ڈاؤنلوڈ کریں


الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على سيد الأنبياء والمرسلين، أما بعد!

آغاز قراءت

محمد رفیق طاہر عفا اللہ عنہ

سیدہ عائشہ﷞ فرماتی ہیں:

«كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَفْتِحُ الصَّلَاةَ بِالتَّكْبِيرِ. وَالْقِرَاءَةِ، بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» ([1])

’’نبی ﷺ نماز کا آغاز تکبیرسےکرتے اور قراءت کا  آغاز سورہ الحمد للہ رب العالمین یعنی سورہ فاتحہ سے کرتے تھے۔‘‘

جس طرح فاتحہ کے اور بھی کئی نام ہیں، مثلاً فا تحۃ الکتاب ، ام الکتاب ، السبع المثانی ، قرآن عظیم، اسی طرح ’’الحمد للہ رب العالمین‘‘بھی سورہ فاتحہ کا نام ہے ۔ نبی ﷺ  سورہ فاتحہ سے نماز کا آغازکرتے۔ سورہ فاتحہ  کو سبع مثانی کہا گیا ہے۔ سات بار بار پڑھی جانے والی آیات۔ قرآن عظیم بھی کہا ہے۔ ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ سورہ فاتحہ کی پہلی آیت ہے۔ مطلب آپ  بسم اللہ سے تلاوت کا آغاز کرتے۔ یہ نبیﷺ کی قراءت کا آغاز  ہوتا۔ پھر اس کے بعد مزید جو میسر آتا، کوئی سورت یا چند آیات  قرآن مجیدمیں سے  آپﷺ تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ سورہ فاتحہ نماز کا اہم حصہ ہے۔ نبی ﷺ فرماتے ہیں:

«لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الكِتَابِ» ([2])

’’جو سورہ فاتحہ نہیں پڑھتا ، اس کی نماز نہیں ہے۔‘‘

 خواہ وہ امام ہو یا مقتدی  ہو یا اکیلا نماز پڑھنے والا ہو۔ جس طرح نبی ﷺ کی سنت ہے نماز پڑھنا اور اسی طرح سنت ہے سورہ فاتحہ  پڑھنااور جو نماز میں سورہ  فاتحہ  نہیں پڑھتا، اس کی نماز نہیں ۔ اس قدر اہمیت ہے سورہ  فاتحہ کی ۔

_____________________

([1])           مسلم (498)

([2])           البخاري (756)، مسلم (394)

 

  • الجمعة PM 06:23
    2023-02-03
  • 1008

تعلیقات

    = 4 + 2

    /500
    Powered by: GateGold