اعداد وشمار

0
سافٹ ویر
14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
283
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

رکوع جاتے ہوئے رفع الیدین

درس کا خلاصہ

رکوع میں جانے کے لیے تکبیر کہنے سے پہلے رفع الیدین کریں



  آڈیو فائل ڈاؤنلوڈ کریں


الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على سيد الأنبياء والمرسلين، أما بعد!

رکوع جاتے ہوئے رفع الیدین

محمد رفیق طاہر غُفر لہ

سیدنا عبد اللہ ابن عمر ﷜ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ  نماز کا آغاز فرماتے  تو اپنے دونوں ہاتھو ں کو کندھو ں تک اٹھاتے۔ جب رکوع کے لیے تکبیر کہتے اور جب رکوع سے  سر اٹھاتے، تب بھی اپنےدونوں ہاتھو ں کو کندھوں  کے برابر اٹھاتے تھے ۔([1])

سیدنا مالک بن الحویرث ﷜ کی روایت بھی اسی طرح ہے، لیکن اس میں کچھ فرق ہے۔ وہ کہتے ہیں: «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا كَبَّرَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يُحَاذِيَ بِهِمَا أُذُنَيْهِ، وَإِذَا رَكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يُحَاذِيَ بِهِمَا أُذُنَيْهِ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ» فَقَالَ: «سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ. وفي رواية: «حَتَّى يُحَاذِيَ بِهِمَا فُرُوعَ أُذُنَيْهِ»([2])

’’رسول اللہ ﷺ  نماز  کے آغا ز میں، رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے اٹھتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے اور انہیں کانوں کی لو  کے برابر کرتے ۔‘‘

 یعنی نماز کے آغاز میں، رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے اٹھتے ہوئے، تینوں مواقع پر  رفع الیدین کرتے۔ زیادہ سے زیادہ  کانوں کی لو اور کم ازکم کندھوں کے برابر  ہاتھو ں کو اٹھاتے  ۔جس طرح نماز کے  آغاز میں رفع الیدین ہے، اسی طرح رکوع میں جاتے  اور اٹھتے ہوئے رفع الیدین ہے ۔ نبی ﷺ اسی طرح کرتے تھے ۔وہ نمازی جو اس حالت میں مسجد میں پہنچا جب امام رکوع کی حالت میں تھا، تو وہ نماز کے آغاز کےلیے رفع الیدین کرے۔ اب چونکہ اس نے رکوع میں جانا ہے  اور رکوع میں جانے کےلیے رسول اللہ ﷺ  رفع الیدین کرتے  تھے، تو وہ رکوع میں جانے کےلیے  تکبیر بھی کہے اور   رفع الیدین بھی کرے  اور رکوع میں چلا جائے۔ اب  یہاں کچھ لوگ  نماز کے لیے تکبیر کہہ کر  ہاتھ باندھتے ہیں جب امام رکوع میں ہو، یہ درست نہیں ہے۔حکم  ہے جیسے امام کر رہا ہے، ویسے   کرو۔([3])  وہ  رکوع میں  ہے اور آپ تکبیر کہہ کر نماز میں داخل ہو چکے ہیں    تو امام کی اقتداء فرض ہے اور امام رکوع  میں ہے تو  آپ بھی رکوع  کریں۔ پھر رکوع سےاٹھنے والا رفع الیدین  وہ مقتدی کرے گا جو رکوع سے اٹھا ہے۔ جو آدمی اس وقت نماز میں شامل ہوا جب امام ’’سمع اللہ لمن حمدہ ‘‘ کہہ رہا تھا، اب وہ محض تکبیر تحریمہ کہے  اور نماز میں شامل ہوجائے  اور  اس سے آگے اپنی نماز شروع کردے ۔

___________________________________

([1])           البخاري (735)، مسلم (390)

([2])           مسلم (391)

([3])           الترمذي (591)

  • الاربعاء PM 03:25
    2023-02-08
  • 928

تعلیقات

    = 8 + 2

    /500
    Powered by: GateGold