اعداد وشمار
مادہ
رکوع و سجود میں قرآنی حکم کی تعمیل نبوی ﷺ
درس کا خلاصہ
«سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ, اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي» سورۃ النصر میں دیے گئے حکم کی تعمیل ہے۔
الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على سيد الأنبياء والمرسلين، أما بعد!
رکوع و سجود میں قرآنی حکم کی تعمیل نبوی ﷺ
محمد رفیق طاہر عفى اللہ عنہ
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں: نبی کریم ﷺ سجدے میں اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ, اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي» ([1])
’’اے اللہ! ہمارے رب! تو اپنی حمد اور تعریف کے ساتھ پاک ہے۔ اے اللہ! مجھے بخش دے۔‘‘
فرماتی ہیں: «يَتَأَوَّلُ الْقُرْآنَ»
’’آپﷺ قرآن کی تاویل کرتے تھے۔‘‘
وہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے اس فرمان کی طرف اشارہ کررہی ہیں: بسم الله الرحمن الرحيم * إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ * وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا * فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا *
’’جب اللہ کی مدد آجائے اور فتح آجائے۔ آپ لوگوں کو دیکھیں گے کہ وہ فوج در فوج ، جوق در جوق اللہ کے دین میں داخل ہورہے ہیں۔ لہٰذا اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح بیان کر، اوراس سے بخشش طلب کر۔ وہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ بخشنے والا ہے۔‘‘
یہاں حکم ہے: ’’اپنے رب کی تسبیح بیان کر حمد کے ساتھ۔‘‘ تو آپﷺ نے اس حکم پر عمل کیا یہ کہہ کر: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ» اور دوسرا حکم ہے: ’’اللہ سے بخشش مانگ۔‘‘ تو اس حکم پر عمل کیا یہ کہہ کر: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي»
اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے نبی ﷺ کو تسبیح ، تحمید بیان کرنے کا ، اور استغفار کرنے کا حکم دیا تھا، اس لیے رسول اللہ ﷺ رکو ع سجدے میں اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے : «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ, اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي»
_____________________________
([1]) البخاري (817)، ومسلم (484)
-
الاربعاء PM 07:41
2023-02-08 - 897





