اعداد وشمار

0
سافٹ ویر
14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
283
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

سجدے میں اطمینان

درس کا خلاصہ

سجدہ مکمل اطمینان سے کریں



  آڈیو فائل ڈاؤنلوڈ کریں


الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على سيد الأنبياء والمرسلين، أما بعد!

سجدے میں اطمینان

محمد رفیق طاہر عفا اللہ عنہ

نبی کریم ﷺ سجدے میں جو دعائیں کیا کرتے تھے، ان کی تعداد اور مقدار متعین نہیں ہے۔ نمازی جتنا مرضی چاہے، دعائیں کر سکتا ہے۔ بار بار دہرا سکتا ہے۔ طاق اور جفت کی کوئی قید نہیں۔ کم از کم رکوع اور سجدے میں  ایک  تسبیح  بندہ کہہ لے  تو رکوع اور سجدہ ہوجاتا ہے۔ ایک مرتبہ اگر بندہ سجدے میں اطمینان کےساتھ دعا کرلے تو وہ کافی ہے۔ کچھ دعائیں تو ویسے ہی لمبی ہیں مثلاً: 

«اللهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي كُلَّهُ دِقَّهُ، وَجِلَّهُ، وَأَوَّلَهُ وَآخِرَهُ وَعَلَانِيَتَهُ وَسِرَّهُ» ([1])

یہ ایک مرتبہ بندہ تسلی سے کہے  تو  یہ بھی اطمینان والا سجدہ بن جاتا ہے۔

اس طرح جو مختصر ترین تسبیح ہے: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» ([2])

یہ بھی اگر ایک مرتبہ اطمینان کےساتھ کہے تو سجدے میں اطمینان حاصل ہوجاتاہے۔ کم از کم تین مرتبہ کہنےکی جو روایات ہیں، ان میں سے کوئی بھی پایہ ثبوت کو نہیں  پہنچتی۔

اطمینان یا تعدیل ِ ارکان کا  مطلب یہ ہے کہ بندہ سجدے میں، رکوع میں، قومے میں، جلسے میں، قیام میں اور تشہد میں اطمینان کرے۔ جلد بازی نہ کرے۔ تمام اعضاء اپنی اپنی  جگہ پر پہنچ جائیں۔یہ ہے اطمینان! ظاہری اطمینان کسی بھی رکن میں۔

 سجدے کا اطمینان کیا ہے؟ ہاتھ اچھی طرح زمین پر لگے ہوئے ہوں، انگلیاں قبلہ  رخ ہوں، ہاتھوں کی انگلیاں بند ہوں، پاؤں کی انگلیاں بھی قبلہ رخ ہوں، پاؤں کے دونوں اطراف زمین سے لگے ہوئے ہوں اور ایڑیاں آپس میں جڑی ہوئی ہوں،گھٹنے بھی زمین پر لگے ہوئے ہوں، ماتھے سے ناک تک کی ہڈی جتنی ممکن ہو، زمین پر لگی ہوئی ہو ،اس کیفیت  میں بندہ پہنچ جائے پھر «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» کہے یا جو بھی دعا جو اس نے سجدے میں کرنی ہے، وہ شرو ع کرے۔ وہ  ایک مرتبہ کہے  یا دس مرتبہ کہے ۔ لیکن جب تک دعا کےاندر ہے، جب تک دعا مکمل طور پر اد انہیں کر لیتا ، اپنی اس کیفیت اور حالت کو نہ بدلے۔ جب تسبیح کے الفاظ اس کی زبان سےادا ہونا بند ہوجائیں، پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے سجدے سے اٹھے ،اور سجدےکےدوران اپنے بالوں کو یا کپڑوں کو نہیں سمیٹنا۔ کچھ لوگ سجدے کے لیے جھکتے ہو ئے کپڑے کو سمیٹتے ہیں۔ اسی طرح انہیں خدشہ ہوتا ہے کہ بال اگر زمین پر لگیں گے تو مٹی لگ جائے گی۔ آج کل مٹی والا کام تو نہیں ہے لیکن پھر بھی ان کو بڑی پریشانی ہوتی ہے کہ ہمار ا پف خراب نہ ہوجائے ۔

 آپ ﷺ نے فرمایا ہے:

«أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ الْجَبْهَةِ، وَأَشَارَ بِيَدِهِ عَلَى أَنْفِهِ وَالْيَدَيْنِ، وَالرِّجْلَيْنِ، وَأَطْرَافِ الْقَدَمَيْنِ، وَلَا نَكْفِتَ الثِّيَابَ، وَلَا الشَّعْرَ» ([3])

’’مجھے حکم دیاگیاہے کہ میں سات اعضاء پر سجدہ کروں  نہ اپنےکپڑے سمیٹوں اور نہ   اپنے بالوں کو۔‘‘

اطمینان کےساتھ سجدہ کرناہے ۔ اور وہ بھی کچھ لوگ جنہوں نے تنگ قسم کے پاجامے پہنے ہوتے ہیں، وہ بھی کھینچ کر سجدے کو جاتے ہیں۔ نبیﷺ نے اس کو تو لباس مانا ہی نہیں ہے، نہ اللہ نےاس کو لباس مانا ہے ۔

 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: «كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ» ([4])

’’لباس پہننے کے باوجود برہنہ ہیں۔‘‘

جو جسم کے ساتھ چپک جائے  اور جسم کے خدوخال کو نمایاں کرے، وہ لباس نہیں ہے۔ اللہ نے بھی فرمایا ہے: ‹قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُّوَارِيْ سَوْاٰتِكُمْ وَرِيْشًا› [الأعراف: 26]

’’ ہم نےتم پر لباس نازل کیاہے، جو تمہارے ستر کو چھپاتا ہے ، اپنی اوٹ میں کر لیتا ہے اور باعث زینت بھی ہے۔‘‘

اس لیے  کھلا لباس ہونا چاہیے، جو تمام  اعضاء کو ڈھانپ لے ۔ تنگ لباس میں ایک تو یہ نافرمانی ہو جاتی ہے دوسری یہ کہ اللہ کے نبی نے کہا ہے کہ میں کپڑے اور بال نہ سمیٹوں ۔

یہاں ایک بات ذہن میں رکھیں کچھ لوگوں کا پاجامہ لمبا ہوتاہے تو اوپر سے اس کو فولڈ کرتے ہیں نیفے سے یا و ہ  نیچے سے پاجامے کو فولڈکرلیتے ہیں۔ یہ جو اوپر یا نیچے سے فولڈکرنا ہے، یہ الگ چیز ہے۔ یہ منع والے حکم میں نہیں ہے۔ یہ تو کپڑےکی اصلاح کی غرض سے ایسا کیا ہے۔ اس میں  حرج والی بات نہیں  ہے۔

خلاصہ یہ ہے کہ سجدے میں  لباس سمیٹنے سے اللہ کےنبی ﷺ نے منع کیا ہے۔ یہ تعدیل کا حصہ ہے۔ جب سجدے میں سجدے والی حالت اور کیفیت بن جائے تو سجدے کےکلمات اور دعا جو آپ نےکرنی ہے، وہ کہنا شروع کریں۔ جب کہہ کر مکمل کرچکیں تو اس کے بعد اٹھنا شروع کریں اور اللہ اکبر کہیں۔

______________________

([1])           مسلم (483)

([2])           مسلم (772)

([3])           مسلم (490)

([4])           مسلم (2128)

 

  • الاربعاء PM 09:20
    2023-02-08
  • 909

تعلیقات

    = 9 + 4

    /500
    Powered by: GateGold