اعداد وشمار
مادہ
سجدے میں دعا کا حکم
درس کا خلاصہ
سجدے میں کوئی بھی دعاء کی جاسکتی ہے بشرطیکہ وہ قرآن نہ ہو۔
الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على سيد الأنبياء والمرسلين، أما بعد!
سجدے میں دعا کا حکم
محمد رفیق طاہر عفا اللہ عنہ
سیدنا ابو ہریرہبیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نےفرمایا:
«أَقْرَبُ مَا يَكُونُ الْعَبْدُ مِنْ رَبِّهِ، وَهُوَ سَاجِدٌ، فَأَكْثِرُوا الدُّعَاءَ» ([1])
’’جب بندہ سجدےکی حالت میں ہوتا ہے تو اپنے رب کے بہت زیادہ قریب ہوتا ہے۔ لہٰذا سجدے میں زیادہ سے زیادہ دعا کیا کرو ۔‘‘
سیدنا عبداللہ ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«أَلَا وَإِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ الْقُرْآنَ رَاكِعًا أَوْ سَاجِدًا, فَأَمَّا الرُّكُوعُ فَعَظِّمُوا فِيهِ الرَّبَّ, وَأَمَّا السُّجُودُ فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ, فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ» ([2])
’’ مجھے رکوع اور سجدے کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع کیا گیا ہے۔ تو رکوع میں اللہ کی تعظیم بیان کرو اور سجدے میں زیادہ سے زیادہ کوشش کرکے دعا کیاکرو۔ قریب ہے سجدے میں کی گئی تمہاری دعا قبو لیت کا شرف پا لے گی ۔‘‘
اس سے دو باتیں پتہ چلیں:
- سجدے میں زیادہ سے زیادہ دعا کرنے کا حکم ہے اور دعا کےلیے شریعت نے کوئی الفاظ مقرر نہیں کیے کہ یہ دعا لازمی کرنی ہے یا یہ ہی کرنی ہے، اس کے علاوہ اور کوئی نہیں کرنی۔کسی بھی قسم کی کو ئی بھی حاجت ہے تو وہ دعا سجدےمیں کر سکتے ہیں ۔ سجدہ خواہ فرضی نماز کا ہو ، خواہ نفلی نماز کا۔
دوسری بات یہ ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ مجھے سجدے میں قرآن پڑھنےسے منع کیاگیاہے ۔ قرآنی دعا اگر کرنی ہے تو تشہد میں کرسکتا ہے۔ لیکن سجدےکی حالت میں قرآن پڑھنا منع ہے۔ قرآن کے علاوہ اور کوئی بھی دعا کرسکتے ہیں اس کی ترغیب دی ہے نبی ﷺ نے ۔ فرمایا:’’کوشش کرکے دعا کرنی چاہیے ۔‘‘
__________________________
-
الاربعاء PM 09:26
2023-02-08 - 990





