اعداد وشمار
مادہ
نماز کے بعد اذکار
درس کا خلاصہ
نماز کا سلام پھیرنے کے بعد پڑھی جانے والی چند دعائیں اور اذکار
الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على سيد الأنبياء والمرسلين، أما بعد!
نماز کے بعد اذکار
محمد رفیق طاہر عفا اللہ عنہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ہرفرض نماز کے بعد کہتے تھے:
«لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ, لَهُ الْمُلْكُ, وَلَهُ الْحَمْدُ, وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ, اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ, وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ, وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ» ([1])
’’اللہ کے سوا اور کوئی معبود برحق نہیں ہے۔ وہ اکیلا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ اے اللہ! جس کو تو دے، اس کو کوئی روکنے والا نہیں ہے اور جسے تو روک دے، اس کو کوئی دینے وا لا نہیں اور کسی بھی بزرگ کی بزرگی تیرے مقابلے میں کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔‘‘
ہر فرض نماز کے بعد نبی ﷺ یہ کلمات کہا کرتے تھے۔
سیدنا سعد ابن وقاص فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ہر نماز کے بعد کہتے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ, وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ, وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا, وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ» ([2])
’’اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں بخیلی سے ، اور بزدلی سے ، اور اس بات سے کہ میں رذیل گھٹیا ترین عمر کی طرف لوٹایا جاؤں ،اور دنیا کے فتنوں اور قبرکے عذاب سے ۔ ‘‘
سیدنا معاذابن جبل فرماتے ہیں کہ مجھے نبی کریم ﷺ نے کہا:
«یا معاذ، والله إني لأحبك، لَا تَدَعَنَّ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ أَنْ تَقُولُ: اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ» ([3])
’’اے معاذ! میں تجھ سے محبت کرتا ہوں تو ہر نماز کے بعد یہ کلمات کہنا نہ بھول : اے اللہ ! تو میری مدد کر اپنا ذکر کرنے ، اپنا شکرکرنے اور اچھے طریقے سے اپنی عبادت کرنے پر۔‘‘
سیدنا ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں:
«مَنْ سَبَّحَ اللَّهَ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ, وَحَمِدَ اللَّهِ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ, وَكَبَّرَ اللَّهُ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ, فَتِلْكَ تِسْعٌ وَتِسْعُونَ, وَقَالَ تَمَامَ الْمِائَةِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ, لَهُ الْمُلْكُ, وَلَهُ الْحَمْدُ, وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ, غُفِرَتْ لَهُ خَطَايَاهُ, وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ» ([4])
’’ جو آدمی ہر نماز کے بعد 33 بارسبحان اللہ ، 33 بار الحمدللہ ، اور 33 باراللہ اکبر کہتاہے۔ یہ 99 ہوگئے ۔ پھر 100کو پورا کرنے کے لیے کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ, لَهُ الْمُلْكُ, وَلَهُ الْحَمْدُ, وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» اس کے سارے گناہ معاف کردیے جائیں گے، اگر چہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابرہی کیوں نہ ہوں۔‘‘
سیدنا ابو امامہ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
«مَنْ قَرَأَ آيَةَ الْكُرْسِيِّ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ لَمْ يَمْنَعْهُ مِنْ دُخُولِ الْجَنَّةِ إِلَّا الْمَوْتُ»([5])
’’جو بندہ ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے، موت کے سو اکوئی چیز اسے جنت میں جانے سے نہیں روک سکتی۔‘‘
یعنی صرف موت آنےکا انتظار ہے۔ جونہی موت آئے گی تو یہ جنت میں داخل ہوجائے گا ۔
یہ نبی ﷺ سے منقول چند ایک اذکارہیں۔ ان کے علاوہ بھی اور بہت سے اذکار ہیں جو رسول اللہ ﷺ نماز کے بعد کیا کرتے تھے اور آپﷺ سے ثابت ہیں۔
__________________________________
([1]) البخاري (844)، ومسلم (593)
([3]) أحمد (6/ 244 - 245)، وأبو داود (1522)، والنسائي (3/ 53)
([5]) النسائي في «عمل اليوم والليلة» (100)
-
الخميس AM 10:51
2023-02-09 - 658





