اعداد وشمار

0
سافٹ ویر
14
اسباق
47
قرآن
15
تعارف
14
کتب
283
فتاوى
58
مقالات
188
خطبات

مادہ

امام صفیں درست کروائے

درس کا خلاصہ

جب نماز شروع ہوتو امام ساری صفوں یعنی جتنی نمازکےآغازمیں موجود ہوں، ان پر نظر ڈالےاور اگر کہیں صف میں اس کو گڑبڑ نظر آتی ہے تو اس کی اصلاح کرے ۔



  آڈیو فائل ڈاؤنلوڈ کریں


الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على سيد الأنبياء والمرسلين، أما بعد!

امام صفیں درست کروائے

محمد رفیق طاہر عفی عنہ

سیدنا نعمان بن بشیر﷜کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ خود ہماری صفیں سیدھی کرواتے  تھے۔ جب صفیں سیدھی کروالیتے تو پھر آپﷺ تکبیر تحریمہ کہتے ۔([1])

یہ رسول اللہﷺ کا عمل ہے۔اس  سے معلوم ہوتا ہےجب نماز شروع ہوتو امام ساری صفوں یعنی جتنی نمازکےآغازمیں موجود ہوں، ان پر نظر ڈالےاور اگر کہیں صف  میں اس کو گڑبڑ نظر آتی ہے تو اس کی اصلاح کرے ۔

ہمارےہاں  اس حوالے سے دو المیے  ہیں۔ ایک تو یہ کہ بہت سے ائماءکرام جماعت کروانے   کےلیے کھڑے  ہوتے ہیں  تو  صف بندی کی طرف  توجہ نہیں دیتے ۔ اقامت ہوئی اور امام صاحب نے اللہ اکبر کہہ کر نماز شروع کردی۔ اسی طرح وہ ائمہ کرام جو  صفیں درست کرواتےہیں، ان کی بھی اکثریت  رمضان میں  تراویح کی جماعت  میں  صفیں سیدھی کروانابھول جاتی ہے۔ امام کی ذمہ داری ہے کہ وہ نفل کی جماعت کروا رہاہے یا فرض کی وہ صفیں سیدھی کروائے۔کیونکہ نبیﷺ کاطریقہ ہے کہ جب بھی نماز کرواتے تو  صفیں درست کرواتے، چاہے نفل یا فرض یا نماز جنازہ ہو۔ امام کا کام ہے کہ وہ صفیں درست کروائے،پھر  نماز شروع کرے۔ اس کے علاوہ  عید کی نماز ہو، کسوف یا خسوف کی نماز یا کوئی بھی نمازہو ۔

دوسرا المیہ یہ  ہے کہ جب  امام صاحب  صفیں درست کرواتےہیں تو بسا اوقات دو منٹ لگ جاتے ہیں۔ اس پرکئی نمازی تنگ ہوجاتے ہیں کہ ہم نماز پڑھنےآئےاور ہمارےپاؤں درست کروائے جارہےہیں۔بھئی! یہ پاؤں سیدھے کروانابھی تو نماز کا حصہ ہے۔ جو کا م آپ کرنےآئےہیں اس کے حسن اور تکمیل کےلیے یہ کیا جارہا  ہے ۔اگر امام صف کےایک کونےسےلےکر دوسرےکونےتک صف درست کرواتے ہیں اورآپ کو آگے پیچھے کرکے صف برابر  کرواتے ہیں تو یہ برا  منانے کی بات نہیں  کیونکہ یہ طریقہ اللہ کے نبی ﷺ  نے سکھایا ہے۔

________________________

([1])           أبو داود (665)

 

  • الخميس PM 02:13
    2023-02-09
  • 668

تعلیقات

    = 7 + 9

    /500
    Powered by: GateGold